gototopgototop
We have 14 guests online

پاکستان

عراق کی مدد کی درخواست پر اسے فوجی تجھیزات ارسال کی جائیں گی ،امیر عبداللھیان PDF Print E-mail
Written by rizvi   
Thursday, 26 June 2014 13:57

معاون وزیر خارجہ امیر عباللھیان نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کی درخواست کی صورت میں،اسے فوجی سازو سامان بھیجا جائے گا۔

حسین امیر عباللھیان نے العالم کے نیوز چینل سے  عراق کی دہشت گردی سے مقابلہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، اگر عراق ہم سے اس بارے میں مدد کی درخواست کرے گا تو ہم بین القوامی قوانین  اور معاہدات کی حدود میں رہ کر عراق کے لیے فوجی تجھیزات ارسال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک عراق سے کسی قسم کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے کیونکہ وہ خود دہشت گردوں سے لڑنے کی توانائی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف عراق کے ساتھ ہے ۔

نیویورک ٹائمز نے امریکہ سے نقل کرتے ہوئے دعویٰ کیا  ہے کہ ایران عراق کو ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ فوجی سامان بھی مہیا کر رہا ہے

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH