gototopgototop
We have 23 guests online

پاکستان

فتنے کی جڑ امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ آیت اللہ گلپائیگانی PDF Print E-mail
Written by alvi   
Friday, 27 June 2014 13:17

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے علاقے میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے فتنے کی جڑ، امریکہ اور صہیونی حکومت کو قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپایگانی نے آج ایران کے شمال میں واقع شہر رشت میں منعقدہ ایک اجتماع میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کو مسلمانوں اور اہل سنّت برادری سے علیحدہ افراد پر مشتمل گروہ قرار دیا اور کہا کہ عراق میں فتنے کی بنیاد دہشتگرد گروہ داعش کے تانے بانے امریکہ اور اسرائیل اور عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے حامی بعثیوں سے ملتے ہیں۔ حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی نے مزید کہا کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عناصر نے عراق میں شیعہ و سنّی مسلمانوں کو اپنی وحشیانہ اور ظالمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH