gototopgototop
We have 12 guests online

پاکستان

آیت اللہ نوری ھمدانی نے بھی سفیانی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جہاد کا فتوی جاری کر دیا PDF Print E-mail
Written by rizvi   
Friday, 27 June 2014 15:39

قم کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے اپنے پیغام میں تکفیری گروہ داعش کے تہاجم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اپنی تمام تر طاقت اور ذرائع کے ساتھ اسلام کا دفاع کریں۔
اس مرجع تقلید کے پیغام کا مکمل ترجمہ:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام علیکم
عراق کے دیندار مسلمانو!
تکفیری گروہ داعش اور مسلمانوں کے خلاف کیا جانے والا ہر کسی دوسرے گروہ کی طرف سے حملہ اور تہاجم، اسلام پر حملہ اور تہاجم ہے اور مسلمانوں پر واجب ہے کہ اپنی تمام طاقتوں اور ذرائع سے اسلام کا دفاع کریں۔
عراق کے دیندار اور غیرت مند لوگوں کا مراجع تقلید کی پیروی اور اطاعت کرنا قابل تشکر و قدردانی ہے۔
«جزاهم الله خیرا».
اور مطمئن رہیں کہ مسلمانوں کی عالمی استکبار اور دنیائے صہیونیت پر کامیابی یقینی ہے.«ان تنصرو‌الله ینصرکم و یثبت اقدامکم»
نصر من الله و فتح قریب
حسین نوری‌همدانی

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH