gototopgototop
We have 22 guests online

پاکستان

ایران میں امن کی وجہ مضبوط اور درست رہبریت ہے PDF Print E-mail
Written by rizvi   
Tuesday, 01 July 2014 13:15

ایران کے پولیس کمانڈر برگیڈیر اسماعیل احمدی مقدم نے کہا ہے کہ ایران میں امن و استحکام، رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں اور دینی عوامی حاکمیت کی مرہون منت ہے۔ ایران کے پولیس کمانڈر برگیڈیر اسماعیل احمدی مقدم نے کہا ہے کہ ایران میں ولایت فقیہ کی فرمانبرداری اور دینی عوامی نظام حکومت، اس بات کا باعث بنا ہے کہ ایرانی قوم کو امن کے لحاظ سے کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ امن، انصاف، سہولیات اور استحکام، دیگر سرگرمیوں کیلئے بہت زیادہ ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے علاقے کے بعض ممالک کی صورت حال کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایرانی قوم نے اختلافات و کشیدگی پیدا کرنے کیلئے دشمنوں کی جانب سے رچائی جانے والی ہر قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اسے اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں۔ ایران کے پولیس کمانڈر برگیڈیر اسماعیل احمدی مقدم نے کہا کہ ان ہی خصوصیات کی بناء پر ایرانی قوم، اس وقت دنیا کی تمام مظلوم اقوام کیلئے نمونۂ عمل کی حیثیت رکھتی ہے

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH