gototopgototop
We have 19 guests online

پاکستان

سعودی عرب میں شیعیت کے خلاف اقدامات، آیت اللہ مکارم شیرازی کی تنقید PDF Print E-mail
Written by alvi   
Wednesday, 02 July 2014 00:23

آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی نے آج اپنے ایک بیان میں سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے بعض مظالم کا ذکر کرتے ہوئے سعودی حکمرانوں کو خبردارکیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات تمام شیعوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے بیان میں آيا ہے کہ اس ملک کے شیعہ نشین علاقے احصاء اور القطیف میں شیعہ مسلمانوں کو مذہبی امور انجام دینے کی آزادی کے مطالبے پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور ان کے رہنماؤں کو حریت پسندی کے جرم میں سزائے موت تک سنائی جارہی ہے جسے برداشت نہيں کیاجائےگا۔ آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی کے بیان میں آیا ہے کہ سعودی حکمرانوں کوچاہئے کہ اس طرح کے تشدد اور مظالم کے بجائے شیعہ مسلمانوں کا درد دل سنیں، ان کے پامال شدہ حقوق کو بحال کریں اور مذہبی آزادی سمیت ان کے جائزحقوق کو تسلیم کریں۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH