دہشت گردی کا خطرہ ، وزارت داخلہ نے پنجاب کو وارننگ جاری کردی |
Written by alvi |
Thursday, 03 July 2014 17:36 |
رمضان شروع ہوتے ہی پنجاب میں دہشت گردی کے سائے منڈلانے لگے۔ماہ صیام کے دوران ممکنہ حملے کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وارننگ جاری کردی۔کہیں بھی کسی بھی وقت دہشت گردوں کی طرف سے گھناونی واردات کا خطرہ ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے،ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز پر ممکنہ دہشت گردی کا الارم بج گیا۔ملک دشمن عناصر حساس اداروں کے دفاتر اور بڑے گرڈ اسٹیشنز کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کردیا۔ وارننگ ملتے ہی پنجاب بھر میں اہم مقامات پر سیکیورٹی کا کڑہ پہرہ بٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رمضان المبارک کے دوران عوامی مقامات کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والوں کو چوکنا رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے |