پاکستان کے شہر کراچی میں دھماکہ |
Written by nasir |
Friday, 04 July 2014 21:56 |
پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب دھماکے سے 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں چار کلو سے زائد بارودی مواد استعمال ہوا۔ابتدائی طور پر پولیس کا خیال ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں رکھاگیا تھا، یہ واقعہ اس وقت ہوا جب دھماکہ خیز مواد کی حامل موٹرسائکل دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی لیکن ٹارگٹ کچھ اور تھا۔یہ دھماکا پارکنگ پلازہ کے سامنےمہاجر مکی مسجد کے باہر ہوا ۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں |