gototopgototop
We have 9 guests online

پاکستان

بے اولاد جوڑوں کے لئے خوشخبری PDF Print E-mail
Written by alvi   
Wednesday, 07 May 2014 17:34

اولاد کی نعمت سے محروم جوڑے اس انمول تحفے کے حصول کیلئے ہر طرح کی تگ و دو کرتے ہیں اور بعض اوقات علاج پر لاکھوں کروڑوں بھی خرچ کردیتے ہیں۔ آپ ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تولیدی صحت کی بہتری کیلئے ٹماٹر کرشماتی اثرات رکھتے ہیں اور ٹماٹر کھانے سے مردوں میں سپرم کی تعداد میں 70 فی صد کا ناقابل یقین اضافہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چونکہ اولاد نہ ہونے کا سبب جتنا عورت کے مسائل ہوسکتے ہیں اتنے ہی مردوں کے مسائل بھی بے اولادی کا سبب بن سکتے ہیں اور چونکہ ٹماٹر مردوں میں سپرم کی تعداد اور صحت میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتا ہے تو یہ عمومی تولیدی صحت کی بہتری کیلئے بہت ہی اچھی خبر ہے۔

یہ تحقیقی رپورٹ امریکی ریاست اوہانیو کے کلیو لینڈ کلینک سے شائع کی ہے۔ ٹماٹر کی یہ حیرت انگیز خصوصیت اس میں موجود ایک مادے لائیکو پین کی وجہ سے ہے اور اسی جادوئی مادے کی وجہ سے ٹماٹر کا رنگ چمکدار سرخ ہوتا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے اس فائدے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بے اولاد جوڑے اولاد کی خوشیاں دیکھ سکیں۔ یاد رہے کہ صرف برطانیہ میں ہر چھ میں سے ایک جوڑا بے اولاد ہے۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH