gototopgototop
We have 40 guests online

پاکستان

میرعلی میں طالبان کی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی ہلاک
Written by alvi   
Wednesday, 02 July 2014 13:45

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں میرعلی میں پاکستانی فوجی گاڑی پر طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی کہ طالبان دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی سیکیورٹی اہلکار کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب کے نام سے آپریشن شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 370 سےزائد طالبان دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH