gototopgototop
We have 50 guests online

پاکستان

افغانستان ملا فضل اللہ کو ہمارے حوالے کرے یا ختم کرے،پاکستان کا مطالبہ
Written by nasir   
Wednesday, 02 July 2014 13:51

وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے کہاکہ ہمارا ہدف تحریک طالبان کو ختم کرناہے،واضح علامات ہیں کہ یہ ٹوٹ رہی ہے۔میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ افغان حکومت اپناکرداراداکرتے ہوئے ملا فضل اللہ کو ختم یا پاکستان کے حوالے کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی صورت دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی‘ آپریشن ضرب عضب مکمل طور پر اپنی صلاحیتوں سے کررہے ہیں، ڈرونز کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ ضرب عضب آپریشن چار مرحلوں میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں دہشت گردوں کو ختم کریں گے‘ اگلے مرحلے میں عملداری برقرار رکھتے ہوئے ترقیاتی کام شروع ہوں گے اور حتمی مرحلے میں ترقی یافتہ اور خوشحال شمالی وزیرستان قبائلی عوام کو منتقل کریں گے۔

فوجی ترجمان نے ایجنسی میں دہشت گردوں  کی تعداد کے بارے میں کہا کہ فوجی کے انٹیلی جنس اداروں کے پاس اس حوالے سے معلومات ہیں تاہم انہیں منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا۔اس موقع پر وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے کہا کہ دہشگردی میں ملوث عناصرکا خاتمہ کیاجائیگا چاہے ان کا تعلق کسی بھی گروپ سے ہو،پاکستان عالمی برادری سے کوئی مالی مددطلب نہیں کرے گا تاہم انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہوناچاہئے۔ دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں اب تک دہشت گردوں کے 61ٹھکانے اور بم بنانے والی ایک فیکٹری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضرب عضب آپریش میں اب تک 376دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 19دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ میرانشاہ میں طالبان کی اسلحہ فیکٹری سے ٹینک شکن بارودی سرنگوں سمیت اسی کلو گرام سے 100کلو گرام دھماکہ خیز مواد سے بھرے 225سلنڈر برآمد ہوئے ہیں۔خصوصی پریس بریفنگ میں میران شاہ میں طالبان کی دیسی ساخت کے بم بنانے کی فیکٹری کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے علاوہ اس کی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اس فیکٹری میں دس اینٹی ٹینک مائنز یا ٹنک تباہ کرنے والی بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئیں۔ فیکٹری میں چار سو کے قریب تیار شدہ بم بھی موجود تھے جن میں کیلیس اور پینچ بھرے گئے تھے۔

Last Updated on Wednesday, 02 July 2014 14:00
 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH