gototopgototop
We have 24 guests online

پاکستان

پاکستان نے مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی
Written by Administrator   
Wednesday, 02 July 2014 14:08

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی پولیس نے ایسے دہشتگردوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو حکومت اور پولیس کو مطلوب ہیں۔ذرائع کے مطابق ان مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں آٹھ سو اکّیس دہشتگردوں کے نام شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے پاکستان کی صوبائی حکومت نے تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جاری کی جانے والے اس فہرست میں خطرناک ترین دہشتگردوں کا سرغنہ منگل باغ کا نام بھی شامل ہے۔ابھی تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے، اس وقت دہشتگردوں کے اڈّے بنے ہوئے ہیں جہاں پاکستانی فوج کا بھی آپریشن جاری ہے۔پاکستانی فوج کے جاری آپریشن میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن نہیں روکا جائے گا۔



http://urdu.irib.ir/media/k2/items/cache/441e7f2ce9e48459db8773f5a37a0cb4_XL.jpg

Last Updated on Wednesday, 02 July 2014 14:09
 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH