gototopgototop
We have 50 guests online

پاکستان

غزہ پر صہیونی جارحیت جاری، ۱۱ فلسطینی زخمی PDF Print E-mail
Written by alvi   
Thursday, 03 July 2014 16:55

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کم از کم گیارہ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے غزہ کو ایک بار پھر اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ان ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح سویرے غزہ کے مختلف علاقوں منجملہ بیت لاہیہ، بیت حانون اور رفح کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم از کم گیارہ فلسطینی مسلمان زخمی ہوئے۔ صیہونی حکومت، اپنے تین آبادکاروں کی ہلاکت کا بہانہ بناکر غزہ کے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے اور اب اس نے اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔یہ یسی حالت میں ہے کہ فلسطینی گروہوں نے ان تین صیہونی آبادکاروں کے لاپتہ اور پھر ہلاک ہونے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت، جھوٹے دعوے کرکے فلسطینیوں کی قومی آشتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH