gototopgototop
We have 36 guests online

پاکستان

مسلمان اقوام سازشوں کے مقابلے میں تیار رہیں: ایرانی علماء PDF Print E-mail
Written by nasir   
Thursday, 03 July 2014 17:21

ایران کےشیعہ اور سنی علماء نے تسلط کے نظام اور صیہونی حکومت کی جانب سے مسلمان اقوام کے خلاف تیار کی جانے والے سازشوں کے مقابلے کے لۓ مسلمانوں کی ہوشیاری اور بصیرت پر تاکید کی ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب زاہدان میں اسلامی دنیا کے حالیہ بحرانوں کے جائزے کے لۓ ایک سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں صوبۂ سیستان و بلوچستان کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے عباس علی سلیمانی نے خطے کے اسلامی ممالک کی تازہ ترین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے علماء کو سماج کے دینی اور اخلاقی محافظ قرار دیا۔ آیت اللہ سلیمانی نے عقل سے دوری اور دقیانوسی افکار کی پیروی کو بعض وحشی اور دہشتگرد گروہوں کے وجود میں آنے کا سبب قرار دیا اور کہاکہ اسلام اور دین کے نام پر قتل و غارتگری اور جرائم کا ارتکاب کرنے والا دہشتگرد گروہ داعش دین مخالف گروہوں کا ایک نمونہ ہے۔ ایرانشہر کے سنی علماء کے امام جمعہ مولوی کریم زئی نے بھی کہا کہ اسلام رحمت اور محبت کا دین ہے اور وہ لوگوں کو ہر طرح کے تشدد سے روکتا اور ان کو اسلامی بھائي چارے کی تعلیم دیتا ہے۔واضح رہے سیستان و بلوچستان کے اھل سنت علماء نے ایک بیان جاری کرکے تکفیری دہشتگرد داعش کو مغرب کی جاسوسی تنظیموں کاآلہ قراردیا ہے ۔ ان علماء نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ہم رہبرانقلاب اسلامی کی تاسی کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن عالمی صیہونیت اور سامراج ہے جس کی سربراہی امریکہ کررہا ہے ۔ اس بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم رہبرانقلاب اسلامی کی ھدایات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH