gototopgototop
We have 50 guests online

پاکستان

دہشت گردوں نے لبنان کے شہر بعلبک میں عیسائیوں کے گرجا گھروں پر حملے کی تیاری PDF Print E-mail
Written by rizvi   
Friday, 04 July 2014 21:18

لبنان کے شہر بعلبک میں دہشتگرد گروہ احرار السنہ نے تاکید کی ہے کہ ایک مسلح گروہ لبنان میں عیسائیوں کے تمام گرجا گھروں کو تباہ کرنے پر مامور ہوگيا ہے۔ العالم کی آج کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ احرار السنہ نے سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر کے اپنے پیج میں لکھا ہے ایک مسلح گروہ کو لبنان میں عیسائیوں کے تمام گرجا گھروں کو تباہ کرنے کا مشن سونپا گیا ہے۔ اس دہشتگرد گروہ نے اپنے اس دہمکی آمیز پیغام میں لکھا ہے کہ اس مسلح گروہ کا نام آزاد مجاہدین ہے اور اس گروہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اسلامی ملک یعنی لبنان سے عیسائیوں کے تمام گرجا گھروں کو تباہ کردے۔ دہشتگرد گروہ احرار السنہ کہ جس نے چند روز قبل ہی دہشتگرد گروہ داعش کی بیعت کی ہے تاکید کی ہے کہ احرار السنہ بھی لبنان میں عیسائیوں کے گرجا گھروں کو تباہ کرنے کی کارروائیوں میں شامل رہے گا۔ واضح رہے کہ دہشتگرد احرار السنہ نے اس قبل بھی لبنان میں ہونے والے کئی دہشتگرد دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی اور لبنان میں کئی مقامات پر راکٹ حملے کرچکا ہے۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH