gototopgototop
We have 28 guests online

پاکستان

مذاکرات میں انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں اٹھے گا ،ایران PDF Print E-mail
Written by rizvi   
Friday, 04 July 2014 21:58

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ویانا مذاکرات میں انسانی حقوق کے مسئلے پر کوئی گفتگو نہیں ہوگی۔انھوں نے جوہری مذاکرات میں انسانی حقوق کا مسئلہ بھی شامل کئے جانے کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر نیوی پلّائی کی اپیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات جوہری امور سے متعلق ہیں اور ان مذاکرات میں انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھایا جانا قابل قبول نہیں ہوگا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک بھی اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات، جوہری مسئلے کے بارے میں ہیں جن کا انسانی حقوق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر نیوی پلّائی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے گروپ پانچ جمع ایک سے اپیل کی ہے کہ وہ ویانا مذاکرات میں ایران میں انسانی حقوق کا مسئلہ بھی شامل کرے۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH