gototopgototop
We have 34 guests online

پاکستان

طالبان کی نواز شریف اور عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی
Written by alvi   
Friday, 04 July 2014 22:07

پاکستان میں طالبان گروہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے طالبان گروہ کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور طالبان کے خلاف کاروائی کی ہے اس لئے اس کے خلاف انتقامی کاروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں طالبان گروہ کے اس ترجمان شاہداللہ شاہد نے دعوی کیا کہ پاکستانی طالبان گروہ کے رہنما مولوی فضل اللہ، قبائلی علاقے میں ہی رہائش پذیر  ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے طالبان گروہ نے ابتک کسی بھی ملک سے مدد کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ مولوی فضل اللہ نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے قبائلی علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں طالبان گروہ کے صرف بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ اس علاقے میں پاکستانی فوج کے جاری آپریشن میں ابتک تین سو چھیّتر افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مخالفین کے اکسٹھ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں طالبان گروہ نے اس ملک کے وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ہے۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH