gototopgototop
We have 51 guests online

پاکستان

طالبان دہشت گردوں نے داڑھیاں منڈھوا کر حلیے بدل لئے ہیں
Written by alvi   
Tuesday, 08 July 2014 13:08

پاکستانی فوج کی کارروائی سے بچنے کے لیے طالبان دہشت گردوں داڑھیاں منڈھوا دی ہیں اور پیغمبر اسلام (ص) کی سنت کی جڑیں اکھیڑ کر پھینک دی ہیں اس سے ظآہر ہوتا ہے کہ طالبان کا دین فصلی ہے اوروہ پیغمبر اسلام (ص) کے دین مبین سے بے بہرہ اور منحرف ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے آپریشن سے پہلے ہی طالبان کی بڑی تعداد نے کارروائی سے بچنے کیلئے داڑھیاں منڈھوالیں اور بال چھوٹے کروالیے۔اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان سے آنے والے ایک حجام اعظم خان نے بتایا کہ ان دنوں جب آپریشن کی باتیں ہورہی تھیں، اس کا کاروبار عروج پر پہنچ چکا تھا۔شدت پسندوں نے آپریشن کے امکانات بڑھتے دیکھ کر اپنے بال چھوٹے کرالیے اور داڑھی کا اسٹائل بدل لیا۔اعظم کا کہنا ہے کہ اس نے عرب اور ازبک دہشت گردوں سمیت 700 سے زائد طالبان دہشت گردوں کے بال چھوٹے کئے ۔اعظم خان نے بتایا کہ داڑھیاں منڈھانے اور بال چھوٹے کرانے والے طالبان کا کہنا تھا کہ وہ خلیجی ملکوں کی طرف جارہے ہیں اور نہیں چاہتے کہ پاکستانی ایئرپورٹ پر ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا ہو۔

اعظم خان کا کہنا تھا اس کی دکان پر آنے والے ازبک اور تاجک عسکریت پسند صاف پشتو نہیں بول سکتے تھے ، محض تین چار لفظ ہی بولتے تھے، جن کا مطلب ہوتا تھا کہ ان کی داڑھی مکمل صاف کر دی جائے کیونکہ وہ اسلام آباد جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان سے نام نہاد مذاکرات کے دوران ہی اہم دہشت گرد طالبان شمالی وزیرستان چھوڑ چکے تھے اور پاکستان کی موجودہ حکومت نے علاقہ چھوڑنے کے لئے طالبان کو کافی موقع فراہم کیا اور اصل طالبان دہشت گرد پاکستان کے بڑے شہروں یا پھر خلیجی ممالک میں چھٹیاں منانے کے لئے چلے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہ ےکہ پااکستانی فوج کی کارروائي میں آج تک کوئی اہم طالبان کمانڈر ہلاک نہیں ہوا

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH