gototopgototop
We have 21 guests online

پاکستان

داعش کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو کلپ نقلی ہے۔ PDF Print E-mail
Written by rizvi   
Tuesday, 08 July 2014 13:15

داعش نے عراق اور شام کی سرحد پر لگے کچھ علاقوں میں نام نہاد خلافت اسلامی کا قیام کیا ہے اور داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو خلیفہ منتخب کیا ہے۔
دوسری جانب داعش کا سرغنہ نے جو خود کو خلیفہ کہتا ہے، اپنے پہلے ویڈیو ٹیپ میں تمام مسلمانوں سے اپنی اطاعت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ابو بکر البغدادی نے موصل کی ایک جامع مسجد میں کہا کہ تم لوگ میری اطاعت کرو۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ابو بکر کالی عباء اور کالہ عمامہ پہنے ہوئے تھا۔
ادھر بغداد حکومت نے کہا ہے کہ داعش کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو کلپ نقلی ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے کہا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ ویڈیو کلپ نقلی ہے۔ انہوں نے رویٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ہونے والی ویڈیو صحیح نہیں ہے۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH