gototopgototop
We have 11 guests online

پاکستان

پاکستانی آرمی کے سربراہ طالبان دہشت گردوں کا پورے پاکستان میں پیچھا کیا جائےگا
Written by rizvi   
Tuesday, 08 July 2014 13:23

پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ آپورے پاکستان میں خری دم تک دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا اور پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کا مشن مکمل کریں گے۔رمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور فوجیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ ہونے تک پورے ملک میں ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ نے آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی۔آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے فوجیوں سے ملاقات کی،آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے حوصلے کو سراہا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلائینگے،پوری قوم کی جانب سے آپریشن کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہیں،ملک بھر میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک پیچھا کریں گے۔واضح رہے کہ پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک زمینی اور فضائی کارروائی میں سیکڑوں طالبان دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جبکہ علاقے میں بم بنانے والی کئی فیکٹریاں بھی پکڑی گئی ہیں۔

 

FORM_HEADER


FORM_CAPTCHA
FORM_CAPTCHA_REFRESH